پی ایس او نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا 

Apr 13, 2026 | 10:40:AM
پی ایس او نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جواد احمد چیمہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا ہے، کمپنی نے اس اہم تقرری سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔

جواد احمد چیمہ 18 مئی 2026 سے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھالیں گے،ان کی تقرری پی ایس او بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے کی گئی ہے اور وہ آئندہ تین سال تک اس منصب پر فائز رہیں گے،وہ اس وقت عبوری سی ای او عبدالسّمیع کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نئے سی ای او جواد احمد چیمہ کو توانائی کے شعبے میں 28 سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے، انہوں نے ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جس سے انہیں عالمی سطح پر توانائی صنعت کا گہرا فہم حاصل ہے۔

ان کے پیشہ ورانہ کیریئر میں شیل پاکستان میں بطور سی ای او خدمات شامل ہیں، جبکہ وہ شیل انٹرنیشنل میں اسٹریٹجی اور پورٹ فولیو کے نائب صدر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ کراچی ہائیڈروکاربن ٹرمینل کے سی ای او کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کیلئے بہت زیادہ بحری طاقت کی ضرورت ہے: ریٹائرڈ ایڈ مرل امریکی بحریہ  

ذرائع کے مطابق پی ایس او میں نئی قیادت کی یہ تبدیلی ادارے کی کارکردگی اور حکمت عملی میں بہتری کی امید پیدا کرتی ہے۔