رزق حلا ل کمانے کا عزم ۔۔خواجہ سراؤں نے ٹیلرنگ شاپ کھول لی

Apr 13, 2021 | 20:36:PM
 رزق حلا ل کمانے کا عزم ۔۔خواجہ سراؤں نے ٹیلرنگ شاپ کھول لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) رزق حلال کمانے اور بااختیار ہونے کا عزم رکھنے والے خواجہ سراؤں نے کراچی میں ٹیلرنگ شاپ کھول لی۔
 دکان کی مالک جیا کے مطابق خواتین ان سے کپڑے سلوانے میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دکان کی مالک 35 سالہ جیانے بتایا کہ انہوں نے رمضان سے قبل یہ دکان کھولی ہے اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو ان کا کام پسند آئے گا۔
جیا کا کہنا ہے کہ کپڑے سینے کا شعبہ مردوں نے سنبھال رکھا ہے، بعض خواتین مرد درزیوں کے پاس جانے سے ہچکچاتی ہیں، ایسی خواتین ان سے کپڑے سلوانے میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں سلائی کرنے کا خیال اس وقت آیا جب انہوں نے دیکھا کہ خواجہ سراؤں کو کپڑے سلوانے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے، اس کے بعد انہوں نے 2 سال کی محنت سے خود سلائی سیکھی اور اب یہ دکان کھول لی۔جیا اب دوسرے خواجہ سراؤں کو بھی سلائی سکھاتی ہیں، ان کا خواب ہے کہ وہ اپنا ملبوسات کا برانڈ بنائیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب