بنوں میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 5 ملازمین اغوا، وفاقی وزیر کا وزیراعلیٰ کو خط

Sep 12, 2025 | 20:43:PM
بنوں میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 5 ملازمین اغوا، وفاقی وزیر کا وزیراعلیٰ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بنوں میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 5 ملازمین کو اغوا کر لیا گیا۔وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے معاملے پر  وزیراعلی خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ 

پیسکو کے ملازمین 11 کے وی بکاخیل ایک فیڈر پر سرکاری فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔ملازمین نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کرنے اور واجبات کی وصولی کے عمل میں مصروف تھے ۔ آج تقریبا دوپہر 1 بجے نامعلوم افراد پیسکو کے 5 ملازمین کو اپنے ساتھ لے گئے ۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے خط میں کہا ہے کہ اب تک پیسکو ملازمین کی موجودگی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ملازمین کے لاپتہ ہونے کے حالات نہایت تشویش ناک ہیں۔ابتدائی رپورٹ مقامی پولیس تھانے میں درج تحقیقات جاری ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سے معاملے پر ذاتی مداخلت کر کے مکمل تعاون فراہم کرنے کی استدعا  کرتے ہوئے کہا کہ پیسکو ملازمین کی بازیابی کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔وفاقی وزیر نے خط کی کاپی چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کو بھی بھجوا دی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں گراوٹ جاری ،روپے کے مقابلے میں مزید سستا ہوگیا