مظفر گڑھ میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے خیر سادات میں سیلابی پانی پر کٹ لگانے پر جھگڑا ہوگیا۔
جھگڑے کے دوران فریقین کی جانب سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں پانی چھوڑنےکی کوشش پر جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے دنیا کو چونکا دیا
دوسری جانب بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ بھی سیلاب کی زد میں ہے، 100 سے زائد گاؤں ڈوب گئے۔
ادھر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ مسلسل تیز ہو رہا ہے۔