مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا

مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا جو چھٹیوں پر وطن واپس آرہا تھا، رپورٹ

Sep 12, 2023 | 21:37:PM
مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسقط سے بھارت آنے والے طیارے میں مسافر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص کا تعلق بھارت سے تھا جو چھٹیوں پر وطن واپس آرہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے بعد تمام مسافر طیارے سے اترگئے تاہم 38 سالہ شخص اپنی سیٹ پر ہی بیٹھا رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیبن کریو کے افراد نے جب مسافر کو ہلایا تو معلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد اسے فوری طور پر ایئرپورٹ کے میڈیکل ایریا میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کلون بھیڑ ڈولی کے تخلیق کار سائنسدان چل بسے