ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

Sep 12, 2023 | 14:39:PM
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت کی ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  بھارت کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو فیلڈنگ کی دعوت دی ، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے کوشش کریں گے کہ اپنی جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں اور اچھا ٹوٹل کریں ، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبھمن گل کریز پر موجود ہیں ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔

پاکستان ایشیا کپ فائنل میں کیسے  پہنچے گا؟

 کولمبو میں کھیلا جارہا یہ میچ انتہائی اہم ہے، پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت بھارت پہلے، سری لنکا دوسرے جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے،بھارت آج کا میچ جیتنے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا، جب کہ اگر سری لنکا یہ میچ جیتتا ہے تو   اسے فائنل میں رسائی کے لیے صرف پاکستان کو شکست دینا ہو گی کیوں کہ اس کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہوگا،اگر پاکستان نے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرا دیا تو فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔