ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرماکا خوشی کا اظہار

Sep 12, 2023 | 01:01:AM
ویرات کوہلی کی سنچری پر انوشکا شرماکا خوشی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کی کولمبو میں پاکستان کے خلاف سنچری کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان کے خلاف 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔  

شوہر کی زبردست اننگز کے بعد انوشکا شرما نے کوہلی کی سنچری بنانے کے بعد خوشی منانے کی تصویر فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس تصویر کے ساتھ انوشکا نے کیپشن لکھا "سپر انسان کی طرف سے سپر باری۔"

انہوں نے تالیاں بجا کر داد دینے کے ساتھ ساتھ دل کی ایموجی بھی بنائی۔