اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار

Sep 12, 2022 | 12:03:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سوشل میڈیا پر حرا مانی ‘لنڈے کی کرینہ کپور’قرار
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ حرا مانی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہے اور آئے روز اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ ایسی ہی ایک پوسٹ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کی جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے اپنے تبصروں کے زریعے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں حرا مانی نے کرینہ کپور کی فلم ‘کبھی خوشی کبھی غم’ کا ڈائیلاگ بول کر اسے شیئر کیا۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انو 47 نامی صارف نے وڈیو پر کمنٹ پر ہوئے انہیں لنڈے کی کرینہ کپور قرار دیا۔

نائلہ اشتیاق نے لکھا کہ آپ کو کوئی مڑ کر بھی نہیں دیکھے گا۔

حمیرہ آگائی نے حرا مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’لیکن کیوں، 3 مہینے پہلے تو تم ٹھیک تھیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ حرا مانی پاکستان کی نامور اداکارہ ہے انہوں نے کئی پاکستانی ڈراموں میں کام کیا ہے۔