وزیرِاعظم کا جامِ شہادت نوش کرنیوالے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت

Oct 12, 2025 | 18:18:PM
وزیرِاعظم کا جامِ شہادت نوش کرنیوالے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو اس کی سر زمین پر خوارج کی موجودگی کی معلومات دیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے، توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔

یہ بھی پڑھیں:13سے 17اکتوبر تک سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: