کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہریو)سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریلیوں، جلسوں اور اجتماعات پر ایک ماہ تک پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ نےدفعہ 144کے نفاذکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے،فیصلے کا اطلاق ایک ماہ تک صوبے بھر کیلئے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:رابطہ عالم اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن عمر انتقال کر گئے
سندھ میں دفعہ 144آئی جی سندھ پولیس کی سفارش پر نافذ کی گئی ہے،رینجرز نے بھی 11اکتوبرکودفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش کی تھی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ میں دفعہ 144کانفاذامن امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔