لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Oct 12, 2025 | 09:59:AM
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان کی پوزیشن مستحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نےپانچ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالئے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق  صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔

 لنچ کے وقفے تک کپتان شان مسعود (44) اور امام الحق (59) کھانے کے وقفے تک 105 رنز کی شراکت قائم کرکے وکٹ پر موجود تھے ۔

تاہم شان مسعود76،امام الحق93،بابر اعظم 23 اورسعود شکیل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان اور سلمان آغا بالترتیب28 اور 21 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے۔

ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے ۔

 ٹیم  مینجمنٹ بائیں ہاتھ کے اپنر  نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر  آمادہ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:نمیبیا کی تاریخ ساز جیت، پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دے دی