پرویز الٰہی لندن کے جتنے دورے کریں سب ناکام ہونگے،طلال چودھری

Oct 12, 2022 | 19:53:PM
مسلم لیگ ن، رہنما طلال چودھری، اسحاق ڈار، ڈالر، اپنی اوقات،
کیپشن: طلال چودھری ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ جب سے اسحاق ڈارآیا ہے ڈالر اپنی اوقات میں آگیا ہے،پرویز الٰہی لندن کے جتنے دورے کریں سب ناکام ہونگے، جس دن چودھری شجاعت لندن کا دورہ کرینگے کامیاب ہو گا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ آرٹی ایس بٹھاکر لوگوں کو مسلط کیا گیا،عمران خان نے جیلوں میں مخالفین کے کمروں میں کیمرے لگوائے، عمران خان آج رونا روہے ہیں میری قابل اعتراض ویڈیوز آ رہی ہیں، ویڈیوز آئیں گی تو ان کا فرانزک ہو جائے گا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی متنازع بنانے کی کوشش کی ، عمران خان مارچ کی تاریخ کیوں نہیں دے رہے؟ عمران خان صدر کو بھیج کر خود کیلئے ریلیف کیوں مانگتے ہیں؟۔
طلال چودھری کاکہناتھا کہ عمران خان ہمارے پاس قاصد نہ بھیجو لانگ مارچ کی تاریخ دو، ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کا فیصلہ کرتے کرتے 2 الیکشن نکال دیئے، توشہ خانہ کا فیصلہ نہیں آ رہا کیایہ فیصلہ قیامت کے دن آئے گا؟لیگی رہنما نے کہاکہ قوم کوکہتے ہو تیار رہو، تم اپنے بچوں کو تیار کرو، ضمنی الیکشن لڑناچاہتے ہو تو عدالت کیوں گئے تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں: چوروں کا ٹولہ اکٹھا ہو کر ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان