ایف آئی اے اور انٹرپول کی بڑی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

Nov 12, 2023 | 18:58:PM
ایف آئی اے اور انٹرپول کی بڑی کارروائی، مطلوب اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان علی) پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو اٹلی سے گرفتار کرکے لاہور ائیرپورٹ سے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم ابرار حسین کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی سنگین دفعات میں گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا جبکہ ملزم  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول روم کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرین کی زد میں  آنے سے نگراں وزیر میرخدا بخش مری کے بھائی جاں بحق

 بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

خیال رہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔