عالیہ اور رنبیر نے بیٹی سے ملنے کےلیےشرط رکھ دی

Nov 12, 2022 | 15:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن: عالیہ اور رنبیر نے بیٹی سے ملنے کےلیےشرط رکھ دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری کی آمد کے بعد اس سے ملنے کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب انہوں نے بیٹی سے ملنےکے لیے شرط رکھ دی گئی ہے جسے مکمل کیے بغیر کوئی ان کی بیٹی سےملنا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی کووڈ کا ٹیسٹ کرائے بغیر ان کی بیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی.ان کا کہنا ہے کہ صرف کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں ہی بیٹی سے ملنے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار ہردلعزیز جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کی خبر عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے دی تھی۔

یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔