گورنر کی توہین آمیز ویڈیو، ٹک ٹاکرز کو عدالت کے ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا

Nov 12, 2022 | 14:51:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گورنر کی توہین آمیز ویڈیو، ٹک ٹاکرز کو عدالت کے ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹک ٹاک ویڈیو میں نائجیریا کے صوبائی گورنر کا مذاق اڑانے پر دو کامیڈینز کو عدالت کے ٹوائلٹ صاف کرنے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریاست کانو کے عدالتی ترجمان نے کہا کہ عیسیٰ محمد اور نذیفی محمد کو گورنر کے خلاف توہین آمیز باتیں کہنے پر 20 20 کوڑے مارے گئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں کامیڈینز آپس میں دوست ہیں، انہوں نے عدالت میں اپنے خلاف الزامات کو قبول کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کامیڈینز کو ٹک ٹاک پر گورنر عمر گنڈوجے کا مذاق اڑانے کی وجہ سے عدالت میں پیش کیا گیا، انہوں نے گورنر کی توہین اور عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کامیڈینز نے 4 سال پہلے ویڈیو بنائی تھی جو اب دوبارہ وائرل ہو رہی ہے، اسی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

عدالت نے کوڑے مارنے کے علاوہ 10، 10 ہزار نائرا (نائجیرین کرنسی) جرمانہ اور 30 دن تک عدالتی احاطہ اور ٹوائلٹ صاف کرنے کا بھی حکم دیا۔ملزمان کو حکم دیا گیا کہ وہ گورنر گنڈوجے سے معافی مانگنے کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کریں گے۔