وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی

Nov 12, 2022 | 13:06:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیرِ اعظم کی وطن واپس نہ آنے کی وجہ سامنے آ گئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی لندن سے واپس پاکستان نہ کی وجہ سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ روانگی سے قبل طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔ وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا جس پر خاندان کے لوگوں نے انہیں سفر کرنےسے منع کر دیا جس کی وجہ سے ان کی واپسی موخر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ان کی اب کل وطن واپسی متوقع ہے۔