میتھیو ویڈ کاکیچ چھوڑنے پر حسن علی آبدیدہ۔۔۔ویڈیو وائرل

Nov 12, 2021 | 18:25:PM
حسن علی ، کیچ
کیپشن: سیمی فائٔل میں حسن علی کیچ کرنے کی کوشش کرتے ہوءے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر آبدید ہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر  حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  وہ کیچ چھوڑنے کے بعد افسردہ ہی نہیں بلکہ آبدیدہ بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا، حسن علی کی آنکھوں میں دیکھیں انہیں اندازہ تھا کہ اس نے کیا نقصان کیا ہے۔

واضح رہے کہ میتھیو ویڈپاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میں  میچ وننگ پلیئر ثابت ہوئے ۔اگر حسن علی ان کا کیچ پکڑ لیتے تو پاکستان کے میچ جیتنے کے واضح امکانات تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی نئی فلم باکس آفس پر چھا گئی