شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس سے۔۔۔۔۔بابر اعظم نے ٹیم کو اہم راز بتا دیا

Nov 12, 2021 | 09:42:AM
بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو اہم راز بتا دیا
کیپشن: بابر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کو اہم بات کہہ دی ، انہوں نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا سب کو درد ہے لیکن اس شکست سے ہمیں سیکھنا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے کہا ہے کہ  کوئی کسی پر انگلی نہ اٹھائے ، کوئی نہ کہہ اس نے ایسا کردیا اس نے ویسا کردیا، ہماری ٹیم کا یونٹ ٹوٹنا نہیں چاہیے،انہوں نے کہا کہ آج  ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا لیکن کپتان ہونے کے ناطے میں سب کو بیک کرتا ہوں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے ہم ہار گئے ہیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن ہم اس شکست سے سیکھیں گے اور آگے کرکٹ میں یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،کپتان بابر اعظم نے کہاکہ ہر میچ میں ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور  کسی بھی کپتان کو اپنی ٹیم سے یہی توقع ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      سیمی فائنل سے قبل رضوان آئی سی یو میں ۔۔۔تصویر سامنے آ گئی