سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دیتے ہوئے مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا، تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

May 12, 2026 | 13:09:PM
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشی کی خبر آ گئی،وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دیتے ہوئے مئی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت خزانہ نے مئی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر وفاقی حکومت کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 22 مئی کو تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ 27 یا 28 مئی 2026 کو متوقع ہے، اسی مناسبت سے ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ وہ عید کی تیاری بروقت کر سکیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادائیگیاں وفاقی حکومت کے ریسیپٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے تحت کی جائیں گی، جبکہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت اور جلد ادائیگی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے میٹرز کتنا شروع!صارفین کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ اداروں کو فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ عید سے قبل ادائیگیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔