پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ

May 12, 2025 | 12:34:PM
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔