امریکہ اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک ایران کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Mar 12, 2026 | 09:52:AM
 امریکہ اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک ایران کا جنگ جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران نے امریکہ  اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیاہے۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب جوابی حملوں کی پالیسی ختم کرکے امریکہ اور اسرائیل کو سزا دینے کیلئے مسلسل حملوں کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔ 

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم نہیں کیا جاسکے گا، آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل باہر نہیں جائےگا۔

 200 ڈالر فی بیرل کی توقع رکھی جائے، اسرائیل، امریکہ اور اتحادیوں کے جہاز ہدف بنائیں گے۔

ایرانی نیول چیف نے کہاکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ایران سے اجازت نامہ لیں۔

 جہازوں کو محفوظ راستہ دینےکےکھوکھلے بیانات کوسچ نہ سمجھا جائے، 2جہازوں نے دعوے سچ مانے لیکن دھر لیے گئے۔

مزید پڑھیں:سلامتی کونسل میں ایران کےخلیجی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور