وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا پلان،ذرائع 

Mar 12, 2025 | 20:44:PM
وزیراعظم کا کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کا پلان،ذرائع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کرینگے جہاں  امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ 

ذرائع کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں موجودہ  صورتحال پر اجلاس کی صدارت  کرینگے ، اجلاس میں دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے،وزیر اعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ 

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی  نے  رابطہ کیا،وزیراعلی بلوچستان نےجعفر ایکسپریس واقعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

 ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے،اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا،وزیرِ اعظم