وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا رابطہ،جعفر ایکسپریس واقعہ پربریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا،وزیراعلی بلوچستان نےجعفر ایکسپریس واقعہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے،اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کاروباری برادری نے مشکل معاشی حالات کے باوجود صنعت و تجارت کا سلسلہ جاری رکھا،وزیرِ اعظم