شکیب الحسن نے غصے میں پرستار کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

Mar 12, 2023 | 13:22:PM
شکیب الحسن نے غصے میں پرستار کیساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ایک تقریب میں کیپ سے شائق کی پٹائی لگا دی۔

شکیب الحسن بنگلہ دیش کا سب سے بہترین کرکٹر قرار دیا جاتا ہے مگر ان کے رویے پر اکثر انگلیاں اٹھتی رہتی ہیں، شکیب کو مغرور بھی کہا جاتا اور اسی وجہ سے وہ کئی تنازعات کا بھی شکار ہوچکے ہیں۔

اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بنگلہ دیش میں ہی ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ایک شائق کو کیپ سے مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، دوسرے لوگ انھیں روکنے کی کوشش کررہے ہیں، اس حرکت پر شکیب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔