خیرپور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Mar 12, 2023 | 10:19:AM
خیرپور: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی) خیرپور میں تھانہ کنب کی حدود فقیر مل نزد جھنڈا شاخ لنک روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی خیرپور میر روحل خان کھوسو کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ارشد علی پہلپوٹو اور عبدالوہاب ویسر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کندھ کوٹ، ڈیوٹی دیتے ہوئے 2 پولیس اہلکار اغوا، ڈاکوﺅں نے ویڈیو شیئر کردی

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار زخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری اور رہزنی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کے قبضے سے بغیر لائسنس دو پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔