پاکستان چوتھی مرتبہ سنوکر کا عالمی چیمپین بن گیا

Mar 12, 2022 | 01:27:AM
احسن رمضان، عالمی سنوکر چیمپین شپ، جیت لی
کیپشن: احسن رمضان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے 16 سالہ احسن رمضان نے عالمی سنوکر چیمپین شپ جیت لی، انہوں نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو شکست دی۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں احسن رمضان نے عامر سرکوش کو پانچ کے مقا بلے میں چھ سیٹ سے شکست دی۔ وہ سنوکر کے عالمی چیمپین بننے والے دنیا کے تیسرے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ 
احسن رمضان نے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے دفاعی چیمپین محمد آصف کو شکست دی تھی۔ انہوں نے محمد آصف کو چار کے مقابلے میں پانچ سیٹ سے شکست دی تھی۔ 
واضح رہے کہ پاکستان نے چوتھی مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل محمد آصف دو بار اور محمد یوسف ایک بار ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے اہم رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار