نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ”اب گاؤں چمکیں گے“ پراجیکٹ پر عملدرآمدکیلئے تجاویز کاجائزہ 

Jun 12, 2023 | 18:06:PM
نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ”اب گاؤں چمکیں گے“ پراجیکٹ پر عملدرآمدکیلئے تجاویز کاجائزہ 
کیپشن: نگران وزیراعلیٰ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ”اب گاؤں چمکیں گے“ پراجیکٹ پر عملدرآمدکیلئے تجاویز کاجائزہ لیاگیا،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ او ر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
پنجاب میں یونین کونسلز میں وارڈ زکی سطح پر صفائی کا نظام قائم کیاجائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہروں کی طرز پر گاؤں میں صفائی کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کر دی،ہر گاؤں میں سینٹری ورکرز صفائی ستھرائی کا کام کریں گے ۔
کوڑا کرکٹ کو رکشے او رٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے آبادی سے باہر منتقل کیا جائے گا،ہر یونین کونسل میں چوکیدارنظام بھی متعارف کرایا جائے گا، یونین کونسل کے ہر وارڈ میں ایک چوکیدار تعینات ہوگا ،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گاؤں میں صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کو بڑادھچکا؛ اہم رہنما کااستحکام پاکستان پارٹی سے لاتعلقی کااعلان