معروف پاکستانی اداکارہ فضا علی کی بہن کا انتقال ہوگیا

Jun 12, 2023 | 10:44:AM
معروف پاکستانی اداکارہ فضا علی کی بہن کا انتقال ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل فضا علی  کی بڑی بہن انتقال کرگئیں ۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بہن کی پرانی ویڈیو شئیر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی بہن خوشگوار موڈ میں جھولا جھول رہی ہیں اور فضا علی کے ساتھ باتوں میں مصروف ہیں۔

فضا علی نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’آپ مجھے اور فرال کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں‘

اداکارہ کی جانب سے ان کی بہن کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات شئیر نہیں کی گئیں۔فضا علی نے انسٹاگرام کیپشن پر انتہائی دکھ بھرے انداز میں لکھا کہ ’انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے جب ہم کسی پیارے کو کھو دیتے ہیں،بہنیں زندگی کے اہم ترین رشتوں میں ایک ہیں، زندگی بھر وہ آپ کے اچھے اور بُرے وقت میں ساتھ ہوتی ہیں، لیکن جب ہم اپنی پیاری بہن کو کھو دیتے ہیں تو زندگی بے معنی لگنے لگتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Real Fiza Ali (@fiza_aali)

اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ کے انتقال کا غم کوئی نہیں مٹا سکتا، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے، اپنی بہن کے بغیر میں اپنے آپ کو ادھورا محسوس کررہی ہوں۔میری بہن نے میری زندگی میں بہت اہم کردار ادا کیا، ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

اداکارہ نے مدحوں سے درخواست کی کہ ان بہن کی مغفرت اور اگلے سفر کی آسانی کے لیے دعا کریں۔