غیر اخلاقی فلموں کی معروف اداکارہ کی پر اسرار مو ت

Jun 12, 2021 | 23:23:PM
غیر اخلاقی فلموں کی معروف اداکارہ کی پر اسرار مو ت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پو لیس حکا م کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں فحش فلموں کی معروف اداکارہ ڈکوٹا اسکائی اپنے موٹر ہوم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 27 سالہ اداکارہ ڈکوٹا اسکائی کا اصلی نام لورین اسکاٹ تھا اور وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں رہائش پذیر تھیں۔غیر ملکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ادا کا رہ نے مو ٹر ہو م کو ہی گھر بنا رکھا تھا۔
یا د رہے کہ مو ٹر ہو م اسے کہتے ہیں جوکسی لمبی گاڑی کو چند ضروری تبدیلیوں کے بعد رہائش کے قا بل رکھ سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ان کی لاش کی شناخت شوہر نے کی تاہم ان کے شوہر کا نام منظر عام پر نہیں آسکا۔کچھ لو گوں کا یہ بھی کہنا ہے  کہ گزشتہ دنوں ہی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے پر برہم