کولمبیا میں فزکس اولمپیاڈ، تین پاکستانی سٹوڈنٹس کو برونز میڈل مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) 56ویں انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ میں پاکستان کے 3 ذہین سٹوڈنٹس نے برونز میڈل حاسل کئے۔ گورنمنٹ سٹی بوائز سکول،ڈی جی خان کے ذوالفقار علی،ایف جی سر سید کالج، راولپنڈی کے علی حمدان اور اسلام آباد کے دانیال شہزاد نے انٹرنیشنل فزکس اولمپئیاڈ میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور سبز پرچم کو بلند کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
کولمبیا میں ہونے والے فزکس اولمپیاڈ میں 90 ممالک کے 400 طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو اولمپیاڈ میں بہت سراہا گیا۔
ایچی سن کالج، لاہور کے حزہ محمود اور راولپنڈی کے عبداللہ اعجاز نے اس انٹرنیشنل تعلیمی سرگرمی میں اعزازی اسناد حاصل کیں اور تین سٹوڈنٹس کو برونز میڈل دیئے گئے۔
اس اولمپیاڈ میں جانے کیلئے سٹوڈنٹس کا انتخاب 22ویں نیشنل سائنس ٹیلنٹ کنٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

ر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے حکام نے بتایا کہ پیاس اور ایچ ای سی کے اسٹیم کیریئرز پروگرام نے نوجوان سائنسدانوں کو عالمی سطح پر تیار کیا۔
2001 سے اب تک 365 پاکستانی طلبہ اولمپیاڈز میں شرکت کر چکے ہیں اور 144 تمغے حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نوجوان ٹیلنٹ کی آبیاری کے لیے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: آج رات کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد ، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان