پی ٹی آئی پی کے سینئر رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Jul 12, 2025 | 21:29:PM
پی ٹی آئی پی کے سینئر رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز(پی ٹی آئی پی) کے سینئر رہنما احمد حسین شاہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن خیبرپختونخوا احمد حسین شاہ سے معاملات طے پاگئے ہیں،وہ آئندہ ہفتے پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے،احمد حسین شاہ 2بار ایم پی اے، سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں،سید احمد حسین شاہ 2008 میں وزیر صنعت و تجارت خیبرپختونخواہ رہ چکے ہیں، وہ 2019 کے الیکشن میں پی کے 30 مانسہرہ سے جیتے تھے۔

انہوں نے 2019 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کو ہرایا تھا ،احمد حسین شاہ سانحہ 9 مئی سے دلبرداشتہ ہوکر پی ٹی آئی سے مستعفی ہوئے تھے۔

 سید  احمد حسین شاہ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان