ضمانت درخواستیں:عمر سرفراز چیمہ کا فیصلہ 16، ڈاکٹر یاسمین کا 17 جولائی کو ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سانحہ نو مئی کے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، عدالت کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ آئندہ سماعت پر ہوگا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے درخواست کی سماعت کی، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی چار مقدمات میں ضمانت پر سماعت ہوئی۔
فریقین کے سابق گورنر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں ضمانت کا فیصلہ 16 جولائی کو ہوگا، دو مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت پر فیصلہ 19 جولائی کو ہوگا, ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات مین ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک، مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے پانچ مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق