شیر پاؤ پل تقاریر سمیت 6 مقدمات کا جیل ٹرائل، 5 گواہان پر جرح مکمل

Jul 12, 2025 | 19:18:PM
شیر پاؤ پل تقاریر سمیت 6 مقدمات کا جیل ٹرائل، 5 گواہان پر جرح مکمل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات کے جیل ٹرائل کے دوران پانچ گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔

ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ  لکھپت جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے چھ مقدمات کے ٹرائل کی کاروائی 15 جولائی تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات میں مزید گواہان کو طلب کر لیا، مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں گواہان ہیش ہوئے۔

نیشنل پارک گلبرگ میں کینٹینر جلانے، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں کاروائی ہوئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی، ملزمان کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک، رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق