"پاکستان مستقبل کا ہیرو ، مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے"،یورپی یونین سفیر

Jul 12, 2023 | 23:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہاہے کہ" پاکستان مستقبل کا ہیرو ہے اور مسائل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔"

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے 24 نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےپاکستان کو مستقبل کا ہیرو قرار دیدیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان مسائل پر قابو پانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان درست سمت میں گامزن ہے اور پاکستان سے  تجارتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ یورپی یونین نے پاکستان میں 121 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے  جبکہ  بیشتر منصوبوں میں بھی بڑی شراکت داری ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت اب بھی برقرار ہے، جی ایس پی پلس کے ذریعے یورپی منڈیوں تک برآمدات تک رسائی پاکستان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی لیبر قوانین اور حقوق کی پاسداری اور اس پر عمل درآمد  کو یقینی بنانا ہو گا،یورپی یونین بین الاقوامی لیبر قوانین اور پاکستان میں لیبر قوانین پر نظر رکھے ہوئے ہے، جی ایس پی پلس کو دھچکا لگے گا،اس سے پاکستان کی برآمدات کو نقصان پہنچے گا جبکہ  ایسے میں یورپ میں کاروباری طبقہ بھی متاثر ہوگا، یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان میں چھوٹے ڈیموں پر کام کر رہی ہے، 2000 سے اب تک یورپی یونین نے 1.2 بلین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے اور یورپی یونین نے پاکستان میں 262 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی ہے، یوپی گلگت چترال اور کے پی میں مزید ڈیم اور بجلی کے منصوبے شروع کرنے جا رہا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: