راج کمار راؤ اور ثانیہ ملہوترا کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Jul 12, 2022 | 14:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: راج کمار راؤ اور ثانیہ ملہوترا کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ آج کل اپنی نئی فلم ’’ہٹ: دی فرسٹ کیس‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اس بار انہوں نے ٹرینڈنگ ویڈیوز کے ذریعے پروموشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق راج کمار اور فلم میں ان کی ساتھی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نئے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’’wiggle wiggle‘‘ پر ویڈیو بنائی ہے۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اداکار نہایت عمدہ اور جدید فیشن کا لباس پہنے ہوئے ہیں اور اس کے بعد یہ ٹرینڈنگ ویڈیو کاپی کی ہے، جو کہ رقص کے کچھ سٹیپس پر مشتمل ہیں۔

 یاد رہے کہ اداکار راج کمار رائو بالی ووڈ کے مشہور  ابھرتے ہوئے اداکار ہے جو ان دنوں نئی فلم کی تشہیر میں مصروف ہے اس فلم  میں راج کمار راؤ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے، یہ فلم اسی نام کی تیلگو فلم سے ماخوذ کی گئی ہے۔