دعازہرا کی بہن کا سسکیوں بھرا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Jul 12, 2022 | 13:43:PM
دعازہرا ،بہن ،سسکیوں ،بھرا ،ویڈیو ، پیغام ،سوشل میڈیا ،وائرل
کیپشن: دعازہرا کی بہن کا جاری کردہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید الاضحٰی کے موقع پر سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی چھوٹی بہن کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعا کی بہن کو والد مہدی علی کاظمی کے سوالوں کے جواب میں بڑی بہن کو ’واپس آجائیں‘ کا پیغام دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دعا زہر ا کی بہن نے بڑی بہن کو واپس آنے کا کہتے ہوئے کہا کہ ’ہم دونوں بہنیں دعا کو یاد کرتے ہیں اور ہم نے اب تک عید نہیں منائی اور جب دعا واپس آجائیں گی تب ہی عید منائیں گی‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دعا زہرا کے والد نے بیٹی کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ویڈیو میں مہدی کاظمی نے کہا کہ 'بچیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تمام ماں باپ کے ساتھ ان کی بچیوں کا ساتھ رہے، یہ دوسری عید ہے جب میری بیٹی دعا میرے پاس نہیں ہے، اللہ سے دعا ہے کہ یہ آخری عید ہو جب میری بیٹی میرے پاس نہیں ہے'۔