چیئر مین کی زیر صدارت نیب لاہور کا اجلاس۔۔ڈی جی کی بریفنگ

Jul 12, 2021 | 19:05:PM
چیئر مین کی زیر صدارت نیب لاہور کا اجلاس۔۔ڈی جی کی بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ا جلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم کی جانب سے بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشنز اور نیب کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔
 ڈی جی نیب نے کرپشن مقدمات میں نیب لاہور کے پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیب لاہور نے 2018 سے 2021 کے دوران نیب آرڈیننس کے سیکشن اے 10 کے تحت 49 مجرموں کو سزائیں اور جرمانے کروائے گئے۔ شہزاد سلیم نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں نیب لاہور نے 2021 کے دوران نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت 6 مجرموں کو سزائیں اور 284.22 ملین روپے کا جرمانہ کروایا ہے۔ ۔
سزاﺅں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم محمد مزمل کیخلاف مقدمہ میں احتساب عدالت لاہور کی جانب سے یکم فروری 2021کو سنائے گئے فیصلہ میں ملزم محمد مزمل کو 7سال قید اور 10 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔مجرم منظور علی خان وغیرہ کیخلاف کیس میں منظور علی خان، محمد امجد اور سجاد احمد کو 5,5سال قید سزا کے علاوہ 79ملین جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ افتخار احمد چیمہ کیس میں مجرم گردانے ہوئے احتساب عدالت لاہور نے مجرم افتخار احمد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں 10سال قید معہ 65ملین جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ شیخ زین العابدین وغیرہ کیخلاف کیس میں 27 مارچ کو فیصلہ سناتے ہوئے معزز احتساب عدالت نے مجرم شیخ زین العابدین کو 7سال قیداور 40.22 ملین جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ 
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2020کے دوران نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت مجموعی طور پر 13مجرموں کو سزائیں اور 130.384ملین کے جرمانے کروائے گئے۔ ملزم محمد طاہر خان کیخلاف مقدمہ میں معزز احتساب عدالت نے مجرم طاہر خان کو 21 اپریل 2020 کو سزا سناتے ہوئے 45ہزار پانڈ جرمانہ کیا۔ فیصل کامران و دیگر کیخلاف مقدمہ میں مجرم فیصل کامران اور خرم قریشی کو معزز عدالت نے 4ستمبر 2020 کو بالترتیب 33.1ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ نزیر احمد خان و دیگر کے خلاف مقدمہ میں مجرمان نزیر احمد کو 28 اکتوبر 2020کو احتساب عدالت نے 5.119ملین روپے، 7.288ملین روپے، 24.706ملین روپے اور 28.06ملین روپے کی سزا سنائی گئی۔ ظہیر ناصر و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم ظہیر ناصر، ملزم مقصود احمد اور ملزم زیشان احمد کو مورخہ 25نومبر 2020 کو احتساب عدالت نے 1.5ملین روپے کی سزا سنائی۔ اسد کامران و دیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزم عدنان قیوم اور ملزم سلیمان فاروق کو 21دسمبر 2020کو احتساب عدالت نے 7.2ملین کی سزا سنائی۔
 ڈی جی نے 2019کے دوران نیب آرڈیننس کے سیکشن 10اے کے تحت مجرموں کو ہونیوالی سزاں پر بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس میں بتایا کہ سال 2019کے دوران ملزم حافظ جاوید چیمہ و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزم حافظ جاوید چیمہ اور شریک ملزم سلیم چیمہ کو 18مئی 2019کو احتساب عدالت نے 6.48ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 10کے تحت 2018 میں مجموعی طور پر 28 ملزمان کو قانون کے مطابق احتساب عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں جنکی تفصیلات کے مطابق ملزم خواجہ محمد تنولی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزموں خواجہ محمد تنولی اور محمد خلیل فیروز کو احتساب عدالت نے 3مارچ 2018 کو 19.028ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ملزم نعیم امداد کو احتساب عدالت نے 26 اپریل 2018 کو 3.59 ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اسی طرح مجرم طارق محمود و دیگر کیخلاف مقدمہ میں مجرم طارق محمود، ابوزر جعفری کو 31 مئی 2018 کو احتساب عدالت نے 1.41ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ملزم ابوزر جعفری کیخلاف مقدمہ میں 31مئی 2018 کو ہی احتساب عدالت نے 58.27ملین روپے کی سزا سنائی۔ شاہد حسن اعوان و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزموں شاہد حسن اعوان، زبیر علی خان، ماجد رشید، زکا خان شنواری اور رفعت شاہد حسن کو 23 جون 2018احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو 805ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ محمد اعظم چشتی و دیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان محمد اعظم چشتی، محمد زیشان علی، عامر شفیق اور عامر عباس کو 23جون 2018کو احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو43.04ملین روپے کے جرمانہ کی سزا سنائی۔ محمد اعظم چشتی وغیرہ کیخلاف ایک اور ریفرنس میں تمام مجرمان محمد اعظم چشتی، محمد زیشان علی، عامر شفیق اور عامر عباس چوہدری کو 23جون 2018کو لاہور کی احتساب عدالت نے 1.196ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ سید ظل بجا دین شاہ کیخلاف مقدمہ میں ملزم کو 23جون 2018 کو احتساب عدالت نے 32.311ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ مجرم محمد عامر ندیم کیخلاف مقدمہ میں محمد عامر ندیم کو 23جون 2018کو احتساب عدالت نے 11.685ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مجرم نجم الثاقت کو 23جون 2018 کو احتساب عدالت نے 118.27ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم عبدالرحمن کو 31اکتوبر 2018کو معزز احتساب عدالت نے 28.52ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ یعقوب لونہ و دیگر کیخلاف مقدمہ میں ملزمان میاں غلام علی، یعقوب لونہ، زکا اللہ بھٹی، احمد شاہ، اسد علی اور ریاض بھٹی کو 20 نومبر 2018کو احتساب عدالت نے ہر ملزم کو الگ الگ 58.145ملین روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں نیب لاہور کے پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔