وزیراعظم کا عازمین کیلئے تمام ضروری مراحل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ

Jan 12, 2026 | 21:27:PM
وزیراعظم کا عازمین کیلئے تمام ضروری مراحل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال عازمین کے لیے تمام ضروری مراحل کو ڈیجیٹائز کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت این آئی ٹی بی (NITB) کی امور پر جائزہ اجلاس کے دوران تمام مراحل پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کے لیے حکومتی سہولیات تک رسانی کو مزید آسان بنائیں، حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسی سال سے حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جائے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کی طرف سے اسلام آباد میں آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے بھرپور تیاریوں پر وزیراعظم کی پذیرائی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیو آر بیسڈ فیڈ بیک سسٹم  کا جلد جائزہ اجلاس لوں گا، این آئی ٹی بی کے نئے  سی ای او کی تعیناتی کے بعد ادارے کے پورے ڈھانچے کو عصری تقاضوں کے مطابق ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد میں شہریوں کے لیے آسان خدمت مرکز کھولنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، سرکاری شعبے کے تمام اداروں کے لیے ایک محفوظ نئی ایپ کا جلد اجراء کیا جائے گا۔

ہسپتالوں میں سروس کی بروقت اور بہتر فراہمی کے لیے ون پیشنٹ ون آئی ڈی کا مربوط نظام تیاری کے اخری مراحل میں ہے، اس نظام سے ہسپتالوں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور مریضوں کی اچھی دیکھ بھال ہو سکے گی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے عدلیہ کے لیے انالیٹکس ڈیش بورڈ بھی جلد تیار کیا جا رہا ہے، این آئی ٹی بی 145 سے زائد سرکاری ویب سائٹس، 126 سے زائد پورٹلز، 31 سے زائد موبائیل فون ایپلی کیشنز چلا رہی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک، گومل بازار روڈ پر بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا