ٹرمپ نے خود کو ’’وینزویلا کا صدر‘‘ قرار دیدیا

Jan 12, 2026 | 15:05:PM
ٹرمپ نے خود کو ’’وینزویلا کا صدر‘‘ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر فوجی حملے کے بعد خود کو اس ملک کا قائم مقام صدر بھی قرار دے دیا ہے۔

وینزویلا پر فوجی حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر قرار دے دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر تازہ ترین پوسٹ میں خود کو ’’وینزویلا کا قائم مقام صدر‘‘ کا درجہ دیتے ہوئے یہ ذمہ داری اٹھانے کی تاریخ کے بجائے صرف جنوری 2026 لکھا ہے۔

امریکی صدر نے اس پوسٹ میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ اپنے امریکا کے 45 ویں اور 45 ویں صدر کے طور پر بھی ذکر کیا ہے۔

 مزید پڑھیں: ہم جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ٹرمپ کی یہ تصویر ان کے ان حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی ہے کہ جن میں انہوں نے کہا کہ امریکا وینزویلا کی قیادت کے ساتھ "واقعی اچھی طرح سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ‘وینزویلا کی قیادت’ کے ساتھ واقعی اچھی طرح سے کام کر رہے ہیں، اور ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے تین جنوری کو علی الصباح وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو سیف ہاؤس سے گرفتار کر لیا جن پر اس وقت امریکا میں مقدمہ چل رہا ہے جب کہ

وینزویلا پر حملے کے اگلے روز امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ وینزویلا کا نظام امریکا چلائے گا، تاہم اگلے روز یہ بھی وضاحت سامنے آئی تھی کہ امریکا وینزویلا پر قبضہ کرنا نہیں چاہتا۔