انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ؟پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری

Jan 12, 2026 | 10:38:AM
انسٹاگرام پر 17.5 ملین صارفین کا ڈیٹا لیک ؟پاس ورڈ تبدیلی کی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس متاثر ہونے کا خدشے کے بعد صارفین کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کی ذاتی معلومات لیک ہونے اور ایک کروڑ 75 لاکھ اکاؤنٹس متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے  جس کے بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس کی سیکیورٹی پر تشویش بڑھ گئی۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی میلویئربائٹس کی رپورٹ کے مطابق لیک ہونے والے ڈیٹا میں صارفین کے یوزرنیم،ای میل ایڈریسز، فون نمبرز، رہائشی پتے اور دیگر حساس معلومات شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق انسٹاگرام صارفین کی یہ معلومات ڈارک ویب مانیٹرنگ کے دوران سامنے آئیں اور صارفین کو ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کے پیش نظر پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا آئندہ ہفتے وینزویلا پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کئی صارفین نے غیر متوقع طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ ری سیٹ ہونے اور ای میلز موصول ہونے کی شکایات کی تھیں جس سے ڈیٹا لیک کے خدشات پیدا ہوئے۔
سائبر سیکیورٹی کمپنی کے مطابق اس سرگرمی کے نتیجے میں دنیا بھر میں ایک کروڑ 75 لاکھ انسٹاگرام اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہوا ہے اور یہ معلومات ڈارک ویب پر فروخت کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔