عام انتخابات، ملتان سے زین قریشی سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے

Jan 12, 2024 | 23:17:PM
عام انتخابات، ملتان سے زین قریشی سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے
کیپشن: زین قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران )عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہو گیا، ملتان سے زین قریشی سمیت متعدد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے حاجی سکندر بوسن،عون عباس،احمد ڈیہڑ،محمدیاسر،عبدالمقیط، امجد حسین، سلمان قریشی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 220 سے رانا اسحاق،سبین گل،راجن بخش گیلانی،زین العابدین،مظفر جمیل، محمد رمضان،محسن شریف،آصف سلیم اور فضل عباس نے کاغذات واپس لے لئے،پی پی 221 سے امیدوار محمد علی کھوکھر، رانا طاہر شبیر نے بھی کاغزات نامزدگی واپس لے لئے۔
اسی طرح ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151 سے زین قریشی اور ذوالفقار ڈوگر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے سے 149 شیخ طارق رشید ،خالد محمود بخاری،شاہد محمود نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
این اے 150 سے وقاص انصاری،عامر سعید انصاری،وید احمد اور اطہر شاہ بخاری نے کاغزات واپس لئے، کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی۔