پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

Jan 12, 2024 | 20:44:PM
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کیلئے ملک بھر سے امیدواروں کا اعلان کر دیا ۔ 

این اے 1چترال سے عبدالطیف ، این اے 2سوات ون سے ڈاکٹر ماجد ،این اے 3سوات ٹو سے سلیم الرحمان ،این اے 4سوات تھری سے مراد سعیدیا پھر کمال خان ، این اے 5اپر دیر سے صبغت اللہ ،این اے 6لوئیر دیر ون سے محبوب شاہ ،این اے 7لوئیر دیر ٹو سے بشیر خان ،این اے 8باجوڑ سے گلداد خان ،این اے 9مالاکنڈ سے جنید اکبر ،این اے 11شانگلہ سے نواز خان  کو  پی ٹی آئی نے امیدوار مقرر کیا ہے ۔

این اے 12کوہستان سے غلام سعید ،این اے 13بٹگرام سے  نواز خان ،این اے 14مانسہرہ ون سے عمران سلیم ،این اے 15مانسہرہ ٹو سے گستاسف خان ،این اے 16ایبٹ آباد ون سے علی اصغر خان ،این اے 17ایبٹ آباد ٹو سے علی خان جدون ،این اے 18ہری پور سے عمر ایوب خان ،این اے 19صوابی ون سے اسد قیصر ،این اے 20صوابی ٹوسے شہرام ترکئی ،این اے 21مردان ون سے مجاہد خان ،این اے 22مردان ٹوسے عاطف خان  ،این اے 23 مردان سے علی محمد خان کو قومی اسمبلی کیلئے امیدوار منتخب کیا گیا ہے ۔

  عالیہ  حمزہ کو لاہور سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ، لاہور 122 سے لطیف کھوسہ ،لکی مروت سے شیر افضل مروت ،پشاور سے شاندانہ گلزار ،این اے 51 سے میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی ،کنول شوزب کو بہاولپور ،این اے 130 لاہور سے ڈاکٹر یاسمین راشد ،این اے 112 ننکانہ صاحب سے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ،لاہور کے حلقہ این اے 128 سے سلمان اکرام راجا  پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں ۔

شکرگڑھ کے حلقہ این اے 75 سے ڈاکٹڑ طاہر علی جاوید ، نارووال کے حلقہ این اے 76 سے  کرنل جاوید صفدر کاہلوں ،  کوٹ ادو کے حلقہ این اے 179سے سابق وفاقی وزیر میاں شبیر علی قریشی ،
میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے جمال احسن ، میانوالی کے دوسرے حلقہ این اے 90 سے بیرسٹر عمیر نیازی ،ضلع مظفرگڑھ سے جمشید دستی، حمیرا احمد خان، معظم جتوئی اور دائود جتوئی جبکہ کوٹ ادو سے شبیر محسن قریشی، فیاض چھجڑا ایم این اے کی نشستوں پر   پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے۔ 

جمشید دستی این اے 175 ، حمیرا احمد خان این اے 176 ،معظم جتوئی این اے 177 جبکہ داود جتوئی این اے 178 سے الیکشن لڑیں گے ،این اے 184 سے علی محمد کھلول ،این اے 185 سے زرتاج گل ،این اے 186 سے پی ٹی آئی نے ٹکٹ کسی کو تاحال جاری نہیں کیا۔ 
ملتان کے حلقہ  این اے 148 سےبیرسٹر تیمور ملک ،این اے 149 سے  عامر ڈوگر ،این اے 150 سے زین قریشی ،این اے 151 سے شاہ محمود قریشی یا مہر بانو امیدوار ہونگی، این اے152 سے ابراہیم خان یا عمران شوکت ،این اے153 سے ڈاکٹر ریاض لانگ ،کوٹ ادو کے حلقہ این اے 180 سے میاں فیاض چھجڑا ،این اے 181 لیہ ون سے عنبر مجید نیازی ،این اے 182 لیہ ٹو سے اویس حیدر جکھڑ ،این اے 153 سے ڈاکٹر ریاض حسین لانگ  کو پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2024 کیلئے امیدوار منتخب کیا ہے ۔
اٹک  سے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے باپ اور بیٹی کیلئے پی ٹی آئی نے ٹکٹ   جاری کیے ہیں ،این اے 49 سے میجر رِیٹائرڈ طاہر صادق اور این اے 50 سےسیئر رہنما زلفی بخاری پر میجرطاہرکی بیٹی  ایمان طاہر کو فوقیت دی گئی ہے ، این اے 183 خواجہ شیراز محمود ،این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی ،این اے 39 بنوں سے مولانا نسیم شاہ ،این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان سے علی امین گنڈاپور ،مری این اے 51 سے میجر(ر) لطاسب ستی ،اوکاڑہ کے حلقہ  این اے 136 سے چوہدری عبداللہ طاہر ،پی پی 190 سے مہر عبدالستار  ،پی پی 191 سے چوہدری سلیم صادق کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔