مصطفی کمال کا پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان 

Jan 12, 2023 | 18:19:PM
مصطفی کمال، پی ایس پی، ایم کیو ایم، ضم کرنے کا اعلان،
کیپشن: مصطفی کمال فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مصطفی کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہم خالد مقبول صدیقی کے ماتحت کام کریں گے۔
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاہے کہ آج تاریخی دن ہے آج نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے کئے ہیں ،ہم نے پہلے بھی نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے کئے ہیں ،ایسے فیصلے ہونے جا رہے ہیں جو سمجھ نا آنے والے ہیں ،انہوں نے کہاکہ میں بانی ایم کیو ایم کی پارٹی کو 2014 میں چھوڑ کر گیا،بانی ایم کیو ایم سے کوئی ذاتی لڑائی یا رنجش نہیں تھی ،3 سال تک ہم نے کوئی بیان نہیں دیا،مصطفی کمال نے کہاکہ مارچ 2016 کو ہم آئے ،ہم نے 2016 میں آکر سچ کہا اس وقت سچ بولنے کی سزا موت تھی ،3 مارچ 2016 کو ہم نے اپنے لوگوں اور قوم کیلئے ایک فیصلہ کیا ،ہم نے کھل کر اختلاف کیا ہے منافقت نہیں کی،
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی 15 برس سے کچھ نہیں کر کسی تحریک انصاف کچھ نہیں کر سکی ،کراچی کو پہلے بھی بنایا تھا دوبارہ اب شہرکو دوبارہ بنائیں گے،مہاجروں کیساتھ براہو گا تو شہر میں رہنے والے تمام قوموں کے ساتھ برا ہوگا، مصطفی کمال نے کہاکہ کراچی میں قبضے کی تیاریاں ہو رہی ہے کوئی ضلع وسطی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں پینے کا پانی نہیں ہے بجلی نہیں ہے ، تمام اداروں سے گزارش ہے کہ کراچی کے والوں کے دکھوں کا مداواکریں،ان کاکہناتھا کہ جن نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات ہیں انہیں معاف کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی بڑی کمی