ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچیسن کالج کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی ایچیسن کالج لاہور کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر پرنسپل ایچیسن کالج نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج کے دن تک ایچیسن کالج اور پاک فوج کا ایک مضبوط تعلق قائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔
اس سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجھک سوالات کیے جن کے ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتہائی تحمل اور مدبرانہ انداز میں جوابات دیے۔
ایچیسن کالج لاہور کے فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو انتہائی اہم قرار دیا اور اصرار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہئے، سوشل میڈیا کے اس دور میں سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے لہٰذا ایسے سیشنز سے براہِ راست حقائق کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:25اور26 فروری کو چھٹی کا اعلان
طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے، ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنا رہی ہیں۔