لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں تیسرا، کراچی 14 ویں نمبر پر آگیا
پنجاب کے دارلحکومت میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس برقرار ، شہر قائد میں بھی ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشاں رضوان، احسن عباسی)لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر جبکہ کراچی 14 ویں نمبر پر موجود ہے۔
لاہور شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کا احساس برقرار ہے، کراچی میں بھی ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا ، فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 203ریکارڈ کی گئی ۔
گلبرگ تھری245،برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 228ریکارڈ،علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 182 ریکارڈ کی گئی ۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم 10ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہیں ہوگی، اویس لغاری
شہر میں6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھے گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کراچی فضائی آلودگی میں 14 ویں نمبر پر آگیا ،شہر کا فضائی معیار غیر صحت بخش قرار دے دیا گیا ۔
شہر میں آلودگی کی مقدار 156 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔