شاباش گرین شرٹس شاباش،مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔
پی سی بی کے چئیرمین نے محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارکباد دی اور کہا کہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔ نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی۔ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بمقابلہ سائوتھ افریقہ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں گرمی سردی، ویڈیو منظر عام پر