بھارت: دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی

Feb 12, 2025 | 11:48:AM
بھارت: دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں دولہے سے واٹس ایپ پر گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کرنے والے دولہے کی جانب سے سسر کے تحائف پر ناراضی کا اظہار کرنے کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی۔

ریڈٹ پر ایک صارف نے جوڑے کے درمیان ہونے والی واٹس گفتگو کے اسکرین شاٹ شیئر کیے جس سے آن لائن بحث چھڑ گئی۔

ریڈت پوسٹ میں چیٹ دکھائی گئی ہے جس میں یو پی ایس سی کے خواہشمند دولہا نے اپنے مستقبل کے سسر کی طرف سے دیے گئے تحائف کو پسند نہ کرنے کی شکایت کی، تحائف پر اس کے عدم اطمینان نے دلہن کو مایوس کردیا جس کے نتیجے میں دلہن نے شادی منسوخ کردی۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : شادی پر ناقص کھانا کھانے سے 200 سے زائد افراد کی حالت غیر

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ وہ ایک استاد ہیں اور یو پی ایس سی کی تیاری کررہے ہیں جبکہ میری بہن بھی سرکاری ملازم ہے ہماری قوم کا بھلا ہو۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے دلہن اور اس کے اہلخانہ کی تعریف کی ہے اور لکھا کہ یہ دلہن کے لیے راحت کا لمحہ ہے کہ وہ بچ گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’میں یہ نہیں بتا سکتا کہ میں اس کے کمنٹس پڑھ کر کتنا خوش ہوں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ دلہن نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔