کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مانسہرہ سے گرفتار

Feb 12, 2021 | 20:08:PM
کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مانسہرہ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حساس ادارے نے مانسہرہ میں آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مراد علی عرف شینا آپریشن ردالفساد کے دوران بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم بعد ازاں واپس لوٹ آیا۔انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کالعدم جماعت الاحرار کا کمانڈر تھا۔ اس کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
 افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کا فوری جواب دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے چار امن دشمنوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اور سپاہی عزیز شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔