بھارتی پنجابی فلم ’چل میرا پُت‘ 28 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Dec 12, 2023 | 00:20:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) امپورٹ پالیسی کے تحت بھارتی پنجابی فلم ’چل میرا پُت‘ 28 دسمبر کو پاکستان کے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے فلم کی ریلیز کا اعلان کیا گیا۔

فلم میں بھارتی اداکاروں کے ساتھ پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر اور اکرم اداس نے بھی کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘کا ٹریلر جاری

فلم کے اب تک تین پارٹس ریلیز ہوچکے ہیں جبکہ چوتھے پارٹ کی عکسبندی لندن میں جاری ہے، تینوں پارٹس میں پاکستانی کامیڈینز نے کام کیا ہے جن میں اداکارہ ظفری خان، ساجن عباس اور روبی انعم شامل ہیں جبکہ چوتھے پارٹ میں اداکار ناصر چنیوٹی، افتخار ٹھاکر اور اکرم اداس بھی شامل ہیں۔