اوباش کی 13سالہ بچی سے زیادتی۔ظالم نے بعد میں کیا کیا؟

Dec 12, 2021 | 12:23:PM
کمسن بچی زیادتی کا شکار، فائل فوٹو
کیپشن: کمسن بچی زیادتی کا شکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں  نا معلوم ملزم نے 13سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،زیادتی کے بعد بچی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 13سالہ بچی کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے کمسن بچی کو بہانے سے گاڑی میں بیٹھا یا اور  ویران جگہ پر لے جا کر زیادتی کی، ملزم نے زیادتی کے بعد عریبہ کو واپس پمز ہسپتال میں چھوڑ ا  اور فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کترینہ کیف اور وکی کوشال نے کنگنا رناوت کیلئے کیا تحفہ بھیجا؟؟

واضح رہے ملزم قمر عباس بچی کو ہسپتال چھوڑنے کے بعد اس کے گھر گیا  بچی کی والدہ اور نانا کو امداد کا لالچ دیکر ہسپتال لے گیااور فرار ہو گیا ،پولیس نے کیمروں کی مدد سے ملزم کو تلاش کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  ملزم کی شناخت قمر عباس کے نام سے ہوئی ملزم کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار  کیا گیا،متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہو گئی، کمسن عریبہ کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا مایا علی سے پسندیدگی کا اظہار۔۔اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟